فیئر پرائس شاپس منصوبہ کی ناکامی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے: بلال مصطفی

فیئر پرائس شاپس منصوبہ کی ناکامی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے: بلال مصطفی

لاہور ( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لاہور میںایک ہزار فیئر پرائیس شاپس کے قیام کے منصوبے کی ناکامی انتظامیہ کی نااہلی ہے ۔ لاہور شہر میں ڈھونڈنے سے بھی فیئر پرائیس شاپس نہیں ملتی جس کے باعث ماہ مقدس میں شہری، آٹا، گھی ، دالیں و دیگر اشیاءمہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ رمضان بازاروں میں بھی صرف سستی اشیاءکے نرخ کے بورڈ تو آویزاں ہیں۔ فیئر پرایس شاپس کے عارضی ٹینٹ بھی لگے ہوئے ہیں لیکن عملاً ان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس کا وجود نہیں جس کے باعث رمضان بازاروں کی افادیت ختم ہوگئی ہے ۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ حکومت سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے منصوبوں کا اعلان کرتی ہے اور بڑے پیمانے پر ان کی تشہیر بھی کی جاتی ہے لیکن عملاً یہ منصوبے ناکام ہیں جس کے باعث عوام کا حکومتی دعوﺅں پر اعتماد ختم ہوگیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1