چودھری ظہیرالدین کا سیمل کامران کے ہمراہ یوٹیلٹی سٹور ریواز گارڈن کا دورہ
لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خاںنے رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران کے ہمراہ ریواز گارڈن یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا آٹا،چینی، گھی ،چائے ، دالوں کا خصوصی طور پر سٹاک چیک کیا اور خریداروں سے گفتگو کے بعد اطمینان کا اظہار کیا،یوٹیلٹی سٹور کے دورہ کے بعد چوہدری ظہیر الدین خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کو پنجاب میں عوام نے حکومت کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا اسی لئے وہ خود کو جوابدہ بھی نہیں سمجھتی۔