سینئر ٹریفک افسروں کو بارش کے دوران اپنے سرکلز کے نشیبی علاقوں کے دورہ کا حکم

سینئر ٹریفک افسروں کو بارش کے دوران اپنے سرکلز کے نشیبی علاقوں کے دورہ کا حکم

لاہور(سپیشل رپورٹر) سینئر ٹریفک افسران نے سرکل افسران کوہدایت کی کہ وہ بارش کے دوران اپنے اپنے سرکلزمیں نشیبی علاقوں کا وزٹ کریںاور واسا انتظامیہ کے تعاون سے ٹریفک کورواں دوراں رکھنے کےلئے لائحہ عمل اپنائیں۔بارش میں سست ٹریفک کی وجہ سڑکوں پر زیادہ پانی جمع ہو نے سے گاڑیوں کا بند ہو جانا ہے لہذا آئندہ بارش کے دوران ایسی روڈ خصوصاََ گوالمنڈی چوک،آﺅٹ فال روڈ،صفانوالہ چوک ،علامہ اقبال روڈ،سرکلور روڈ،مزنگ چوک پرفوک لفٹر اور بریک ڈاﺅن تعینات کئے جائیں گے جو خراب ہو نے والی گاڑیوں کوفوری ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔بارش کے دوران کینال روڈانڈر پاسز پراضافی ڈیوٹی لگا ئی جائےگی۔ آئندہ بارش کے دوران شہریوں کی مدد کےلئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور ٹریفک لائن میں تعینات ٹریفک وارڈنزSOSکال پر سڑکوں پر آجائیںگے اور دیگر وارڈنز کے ہمراہ کام کریں گے۔ بارش کے دوران سرکل افسران خود موقعہ پر موجود رہتے ہوئے ٹریفک کو کلیئر کروایں گے۔بارش کے دوران مخصوص روڈز پرزیادہ پانی ہو نے کیوجہ سے فوری ڈائیورشن پلان ترتیب دیتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں پر گزارا جائےگا۔بارش کے دوران سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے صرف اور صرف سڑکوںپر ٹریفک کی صورتحال بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتا رہےگا۔اس کے علاوہ شہری سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر کال کر کے سڑکوں پر ٹریفک بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1