21رمضان پر سیکیورٹی حوالہ سے غفلت برداشت نہیں جائیگی، نورالامین

21رمضان پر سیکیورٹی حوالہ سے غفلت برداشت نہیں جائیگی، نورالامین

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر نور الامےن مےنگل نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہداےت کی ہے کہ 21رمضان المبارک کو ےوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔وہ ٹاﺅن ہال میں اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ جس میں محکمہ پولیس، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ٹی ایم اوز، سول ڈیفنس ، سوئی گیس، واسا اور دیگر محکموں کے افسران کے علاہ علماءکرام بھی موجود تھے۔اجلاس میں 21رمضان المبارک کو منعقد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ ، صفائی ، حفاظتی انتظامات اور دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ 18رمضان المبارک کی شام کو امام بارگاہ کربلا گامے شاہ کے گردو نواح میں کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ سکیورٹی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے اے ڈی سی (ریونیو) نادر چٹھہ کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ اہل تشیع کے 300خواتین اور400مرد رضا کار بھی ڈیوٹی دیں گے۔ڈی سی او نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ وہ سےورےج نالوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی کو ےقےنی بنائے۔ لاہور وےسٹ مےنجمنٹ کمپنی جلوس کے روٹ پر ہر قسم کی صفائی کی ذمہ دار ہو گی جبکہ محکمہ سوئی گےس،واسا اور لےسکو کے اےس ڈی او جلوس کے ساتھ موجود رہےں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1