فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن،دوست پینل نے کلین سویپ کردیا

فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن،دوست پینل نے کلین سویپ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن برائے 2012ءپریس کلب میں منعقد ہوئے۔ دوست پینل نے بھاری اکثریت سے کلین سویپ کر دیا۔ دوست پینل کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے۔ دوست پینل کے صدر اقبال چودھری 40 ووٹ مخالف صداقت مغل 26 ووٹ‘ نائب صدر عمر شریف35 ووٹ‘ جنرل سیکرٹری اکمل بھٹی 37 ووٹ‘ سیکرٹر ی فنانس عمران شیخ 37 ووٹ‘ سیکرٹری اطلاعات جمیل شیخ 34 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ اراکین مجلس عاملہ کیلئے طاہر محمود مودی‘ عارف نجمی‘ پرویز الطاف‘ محمد کلیم‘ عابد نواز‘ ادریس بوبی کامیاب قرار پائے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری‘ جنرل سیکرٹری ذوالفقار مہتو بھی موجود تھے۔ الیکشن کمشنر سید امتیاز راشد کے ساتھ معاونین رفیق خان‘ بابا مزمل گجر تھے۔ الیکشن رزلٹ آنے پر دوست پینل کے حمایتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے۔