کار چور گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزم گرفتار، ایک کروڑ سے زائد کی 14 گاڑیاں برآمد

کار چور گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزم گرفتار، ایک کروڑ سے زائد کی 14 گاڑیاں برآمد

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی / سی سی پی او محمد اسلم ترین کی ہدایت پر کار چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد ارشد عرف کاکا کار چور گینگ کے چار ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن نے ملزمان سے 1کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی14سرقہ شدہ گاڑیاں اور دو موٹر سائیکلیں پرآمد کرلیں۔سی سی پی او نے کار چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کےلئے ڈی آئی جی اِنوسٹی گیشن چوہدری شفیق احمد کو موثر اقدامات کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی اِنوسٹی گیشن بابر بخت قریشی نے ایس پی سی آر او جماعت علی بخاری کی سربراہی میںڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن طارق محمود سکھیرا ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد گرو ہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان گلیوں، مارکیٹوں وغیرہ میں کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر کی کے ذریعے چوری کرکے خالی پلاٹوں میں کھڑی کردیتے اور اگلے دن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑی کو وہاں سے نکال کر بذریعہ موٹر وے علاقہ غیر لے جاکر ارشد نامی پٹھان کو فروخت کردیتے تھے۔گرفتا ملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمد ارشد عرف کاکا،مقبول احمد، محمد احمد اور محمد نواز شامل ہیں جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان نے تھانہ فیصل ٹاﺅن وحدت کالونی ، گلبرگ ، گارڈن ٹاﺅن ، ماڈل ٹاﺅن، مغلپورہ ، ڈیفنس بی ، اچھرہ ، شالیمار ، سبزہ زار، گوالمنڈی ، شادمان ، ستوکتلہ ، مسلم ٹاﺅن ، پرانی ا نارکلی،جوہر ٹاﺅن اور قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں22وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1