نیو برونزوک ‘ماہی گیروں کا امریکی اجارہ داری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
فریڈرکشن(آ ئی اےن پی ) نیو برونزوک کے ماہی گیروں کا منڈی میں امریکی اجارہ داری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مےڈ ےا رپورٹس کے مطابق وزیر فشریز نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے تحفظات کا مذاکرات کے ذریعے حل نکال لیں گے۔ صوبائی وزیر مائیکل اویسکمپ کا کہنا ہے کہ ان کا مظاہرین پر کوئی کنٹرول نہیں۔ یہ مظاہرے اور ہڑتالیں ماہی گیری کی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہے مگر اس کے باوجود ہم انہیں روک نہیں سکتے۔ ابھی ایسا کرنا درست بھی نہیں ہوگا، ہم نے صرف انہیں پیغام بھجوادیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آپ مظاہرے بند کر دیں۔ واضح رہے کہ ماہی گیر منڈی میں امریکی اجارہ داری کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی مچھلی کے کم نرخوں کے باعث ہم بھی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہونگے۔