جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیاجاتا مقبوضہ کشمیر میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کا بےان

جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیاجاتا مقبوضہ کشمیر میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(آ ئی ا ےن پی )ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے دودھی پورہ راجوار ہندوارہ کا دورہ کیا جہاں گذشتہ روز فوج اور جنگجوﺅں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک جنگجوکمانڈر جاں بحق ہوا تھا اور دو رہائشی تعمیرات بھی خاکستر ہوگئی تھی۔اطلاعات کے مطابق ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید نے سنیچر بعد دوپہر دودھی پورہ راجوار ہندوارہ کا دورہ کیا جہاں یکم اگست کو فوج ،ایس او جی،پولیس اورجنگجوﺅں کے درمیان ایک خون ریز تصادم ا?رائی تھی جس میں ایک جنگجوکمانڈر جاں بحق ہوا تھا اور جھڑپ کے دوران ایک رہائشی مکان اور ایک گاﺅخانے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔اس بیچ ممبر اسمبلی لنگیٹ دودھی پورہ گئے جہاں اس نے جھڑپ میں لگی آگ سے متاثر ہونے والے کنبوں کی ڈھارس بندھائی اور ان کی باز اآباد کاری پر زور دیا۔ایم ایل اے موصوف نے اپنے خیراتی ادارے جوائنٹ ایفورٹ ٹرسٹ سے متاثرہ خاندان کو 15 ہزارروپئے کی نقد امداد فراہم کی۔اس موقعہ پر متاثرہ کنبے کے افراد خانہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیاجاتا تب تک ایسی وارداتیںرونما ہوتی رہیں گے۔انہوں نے فوج اور پولیس کے اس دعوے پر بھی سوال اٹھایا کہ ریاست میں ملی ٹینسی ختم ہوگئی ہے۔ایم ایل اے لنگیٹ نے کہا کہ ایسے واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ اس میں اور زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔انجینئر رشید نے کہا کہ ایسے واقعات سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی اور زیادہ شدت محسوس کی جاتی ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو مذید لٹکانے سے گریز کریں بلکہ ترجیحی بنیادوں پر اس کا پر امن حل تلاش کریں تاکہ ریاست کے ساتھ ساتھ برصغیرمیں بھی پائیدار امن قائم ہوسکے۔اس موقعہ پر انجینئر رشید کے ہمراہ ان کے حمایتی ،علاقے کے ذی عزت شہری اور کئی سینئر کارکن بھی موجود تھے۔

مزید :

عالمی منظر -