شہباز شریف کا کام چوری اور سینہ زوری پسند نہیں ، حاجی حنیف

شہباز شریف کا کام چوری اور سینہ زوری پسند نہیں ، حاجی حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ خادم پنجاب میاں شہباز شریف کو کام چوری، سینہ زوری اور کاغذی کارروائی پسند نہیں، وہ پریکٹیکل کے حامی ہیں۔ اگر پنجاب کا منتخب وزیراعلیٰ عوام کا خادم بن کر دن رات کام کرسکتا ہے تو سرکاری آفیسر عوام کے خادم کے حیثیت سے کام کیوں نہیں کر سکتے۔ میاں شہباز شریف فراہمی آب اور نکاسی آب کے سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ مختلف مراعات سے مستفید ہونے والے سرکاری آفیسر اپنے فرض منصبی کی بجا آوری میں ناکام رہے۔ کوئی بدنیت یا بددیانت آفیسر اور اہلکار میاں شہباز شریف کے ٹیم ممبر کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتا۔