کیوریوسٹی کی مریخ پر لینڈنگ کے لیے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع

کیوریوسٹی کی مریخ پر لینڈنگ کے لیے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلی فورنیا(اے این این )امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی طرف سے گزشتہ برس نومبر میں مریخ کی طرف بھیجے گئے مشن کی اس سرخ سیارے پر تاریخی لینڈنگ کے لیے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو گیا ہے۔ یہ خلائی مشن، جسے مریخ سائنس لیبارٹری کا نام بھی دیا گیا ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات دس بج کر 31 منٹ پر اور عالمی وقت کے مطابق پیر کی صبح پانچ بج کر 31 منٹ پر مریخ کی سطح پر اترا۔ اس مشن کے تحت کیوریوسٹی نامی جس rover کو مریخ پر اترنا ہے، اس نے 12 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 26 نومبر سے آج تک 560 ملین کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ مریخ کی طرف بھیجے گئے اس سب سے مہنگے مشن پر 2.5 بلین ڈالر لاگت آئی۔ کیوریوسٹی نامی روبوٹ مریخ کے ایک سال یا زمین کے 686 دنوں تک مریخ پر اپنا کام کرتا رہے گا۔

مزید :

عالمی منظر -