غزوہ بدر کفر و اسلام کا عظیم الشان معرکہ تھا، پیر سید عمیرشاہ زنجانی

غزوہ بدر کفر و اسلام کا عظیم الشان معرکہ تھا، پیر سید عمیرشاہ زنجانی

لاہور (پ ر) سلسلہ سیفیہ کے روح رواں پیر سید عمیر علی شاہ زنجانی نے یوم بدر کے موقع پر جامعہ سیفیہ زنجانیہ شیر شاہ روڈ سکیمی نمبر2 منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزوہ بدر کا پورا معرکہ کفر اور اسلام کا شاندار اور عظیم الشان معرکہ تھا۔ جو اسلام کی شان بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزوہ بدر کے موقع پر مسلمانوں کی قلیل تعداد کے باوجود ایسی شاندار فتح کا حاصل ہونا مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ فتح و شکست کا دار مدار قلت و کثرت پر نہیں ہوتا، بلکہ نصرت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ اور نصرت ایزدی اہل حق کے ساتھ رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1