نکاسی آب کے معاملہ پر کمیٹیاں بنانے کی بجائے اقدامات کئے جائیں، طلعت نقوی

نکاسی آب کے معاملہ پر کمیٹیاں بنانے کی بجائے اقدامات کئے جائیں، طلعت نقوی

لاہو ر ( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی رہنماﺅں کے منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر شہر میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔طلعت نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلان سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پھر کچھ نہ کرتے ہوئے مصروف دکھائی دینے حکمت عملی پر عمل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک مہینہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال مون سون سیزن کے مسائل سے احسن طریق سے نمٹے کےلئے تیار ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور میں بارش کے بعد پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کےلئے جون میں کمیٹیاں قائم کر دی تھیں۔صفائی مہم کی قیادت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی تصاویراور وعدے میڈیا کی زینت بنتے رہے کہ کس اعلیٰ طریقے سے لاہور انتظامیہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔جبکہ ان وعدوںکے برعکس جبکہ مون سون سیزن شروع ہو چکا ہے اور وہی پرانے مسائل پھر لوٹ آئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1