قنطاس ایئر لائن کی خاتون ہواباز شراب پینے کے شبہ میں گرفتار

قنطاس ایئر لائن کی خاتون ہواباز شراب پینے کے شبہ میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی ہوا باز کمپنی ” قنطاس ایئر لائنز“ کی خاتون پائلٹ کو مسافر طیارہ اڑانے سے چند منٹ قبل شراب پینے کے شبے میں گرفتار جبکہ جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے معطل کردیا گیا ۔ایئر لائن کے ترجمان نے سوموار کے روز ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب کمپنی کا ایک بوئنگ جیٹ مسافر طیارہ سڈنی سے بریزبن کے لئے پرواز کو تیار تھا کہ اعلیٰ حکام کو شک ہوا کہ اس کی خاتون پائلٹ شراب کے نشے میں دھت ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے طیارہ روکنے کا حکم دیا گیا جسے وہ چلا کر رن وے پر لاچکی تھی۔ طیارے کے واپس ہینگر میں آتے ہی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی جگہ دوسرے پائلٹ کو پرواز کے لئے بھیج دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ لینے پر خاتون پائلٹ شراب کے نشے میں پائی گئی جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے معطل کردیا گیا تاوقتکہ اس کیخلاف تحقیقات کا عمل مکمل نہیں کرلیا جاتا ۔ سڈنی کی سول ایوی ایشں سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ایئر لائن کے حکام نے انہیں اس واقع کی اطلاع دی ہے اوراس حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -