مکاﺅ میں گینگ وار کے الزام میں 150 سے زائد نوجوان گرفتار

مکاﺅ میں گینگ وار کے الزام میں 150 سے زائد نوجوان گرفتار

ہانگ کانگ (اے پی پی) مکاﺅ میں پولیس نے گینگ وار کے الزام میں 150 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے قتل اور تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد گزشتہ روز مکاﺅ میں کئی جوا خانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے ۔ اس کارروائی کے دوران 150 مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ مکاﺅ ماضی میں پرتگالیوں کی کالونی رہ چکا ہے تاہم ابھی یہ چین کے کنٹرول میں ہے۔ نوآبادیاتی دور میں مکاﺅ میں گینگ وار کے واقعات اہم تھے۔ مکاﺅ میں حالیہ دنوں میں قتل کی تین وارداتیں ہوئی ہیں جس کے بعد حکام نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : عالمی منظر