آسٹریلیا میں شام کے صدر کے حق میں مظاہرہ، سینکڑوں کی شرکت

آسٹریلیا میں شام کے صدر کے حق میں مظاہرہ، سینکڑوں کی شرکت

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سینکڑوں افراد نے شام کے صدر بشار الاسد کے حق میں مظاہرہ کیا۔ ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مظاہرین سڈنی کے مرکزی تجارتی ضلع میں جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے شام کے قومی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بشار الاسد کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ شام میں بیرونی فوجی مداخلت کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور خلیجی ریاستیں شام میں مداخلت کےلئے جواز ڈھونڈ رہی ہے اور اب تک تشدد کے واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ شام کو ایک اور لیبیا بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

مزید : عالمی منظر