آئیوری کوسٹ ‘ سکیورٹی فورسز پرحملوں میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ،کئی زخمی

آئیوری کوسٹ ‘ سکیورٹی فورسز پرحملوں میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ،کئی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عابد جان (اے پی پی) آئیوری کوسٹ میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے دو حملوں میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ آئیوری کوسٹ کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز مسلح افراد نے دارالحکومت عابد جان میں ایک پولیس اسٹیشن اور فوجیوں کے ایک کیمپ پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بیان کے مطابق حملہ آور فوجیوں وردیوں میں ملبوس تھے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -