پیپلزپارٹی کے قائدین نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، اسلم گل

پیپلزپارٹی کے قائدین نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، اسلم ...

لاہور (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی چودھری اسلم گل سے ملاقات کی ۔ وفد سے باتیں کرتے ہوئے چودھری اسلم گل نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور بقاءجمہوریت میں ہے اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی اور1973ءکے آئین کی بحالی کیلئے قید و بند کی صعوبتیں کے ساتھ ساتھ جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کو جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کرنے پر 11 سال تک جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا لیکن مرد حر نے آمروں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1