تحقیقی مجلہ ”بازیافت“کا19 واں شمارہ شائع

تحقیقی مجلہ ”بازیافت“کا19 واں شمارہ شائع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردواورئینٹل کالج کے تحقیقی مجلہ ’بازیافت‘ کا انیسواں شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ بازیافت کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری کے مطابق اس مجلے میں ایک انگریزی مقالے سمیت کُل اکیس تحقیقی و تنقیدی مقالات شامل ہیں ۔ اس شمارے میں ایسا موضوعاتی تنو ع شامل ہے جس نے اسے کثیر الجہت بنا دیا ہے ۔ بازیافت ”ہائیر ایجوکیشن کمیشن “پاکستان سے منظور شدہ مجلہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1