ملک وقوم کے درد کی دوا صرف نواز شریف کے پاس ہے ، چودھری سلیم علی

ملک وقوم کے درد کی دوا صرف نواز شریف کے پاس ہے ، چودھری سلیم علی

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ پاکستان اورپاکستانیوں کے دردکی دواصرف میاں نوازشریف کے پاس ہے ۔الحمراءہال میں میاں نوازشریف کے پرجوش خطاب سے کئی ابہام اوراندھیرے دورہوگئے ۔فردواحدکی مضبوطی کیلئے راتوں رات آئین کابنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کاکوئی جواز نہیں،زرداری لیگ کواس عاقبت نااندیشانہ اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔توہین عدالت ترمیمی بل پاس کرنے کاواحدمقصدراجہ رینٹل کویوسف رضاگیلانی والے شرمناک انجام سے بچاناتھا مگربازی پلٹ گئی ۔تاریخ گواہ ہے جس کسی نے آئین کاحلیہ بگاڑنے اورقومی اداروں کویرغمال بنانے کی کوشش کی وہ سیاسی طورپرمارا گیا ۔اتحادی حکمران پنجاب کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔پنجاب میںلوڈشیڈنگ،مہنگائی اوربیروزگاری عوام کی قوت برداشت سے زیادہ بڑھ گئی ہے ،اگرحکمران بازنہ آئے توعوام کاپیمانہ صبر لبریز ہوجائے گا ۔اپنے ایک بیان میں چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ ضروریات زندگی کی قیمتوں میں استحکام کویقینی بناناوفاق کی ذمہ داری ہے جوپوری نہیں کی گئی۔لوڈشیڈنگ سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی اوراس بحران کے سدباب کیلئے شہریوں کے ہمراہ احتجاج کرنامیاں شہبازشریف کاآئینی حق اوراخلاقی فرض ہے ،اس پر اتحادی حکومت کی تنقید درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بڑھ کرکوئی محب وطن اوروفاق کاحامی نہیں ہے ۔شریف برادران کے سواکوئی منافرت اورصوبائیت کی آگ نہیں بجھاسکتا ، میاں شہبازشریف کوصوبائیت کاطعنہ دینے والے شرم سے ڈوب مریں۔انہوں نے کہا کہ اگردوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کسی مصلحت یابزدلی کے تحت لوڈشیڈنگ پرخاموش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1