انگولا، بس کے کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک،29زخمی

انگولا، بس کے کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک،29زخمی

 لیونڈ ا(آئی این پی )انگولا میں ایک فٹبال کلب کے شائقین کی بس کے گہری کھائی میں گرنے کے باعث 23 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگولا کے صوبے خوانزہ سول میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انگولین فٹبال کلب کے شائقین اپنی ٹیم کا لیبالو میں مخالف ٹیم کے ساتھ میچ دیکھنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حکام نے کہا کہ حادثے میں 23 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 29 زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : عالمی منظر