چین،چارسالہ بچی بالکونی سے لٹک کر حادثے سے بچ گئی

چین،چارسالہ بچی بالکونی سے لٹک کر حادثے سے بچ گئی

 بیجنگ(آئی این پی ) چین میں چار سالہ بچی ، گردن کے بل بالکونی سے لٹک گئی۔ راہگیراور پولیس کی مدد سے بچی خطرناک حادثے سے بچ گئی ۔ چین کے مرکزی صوبے ہبائی میں بچی حادثاتی طور پر گھر کی دوسری منزل پر بالکونی سے لٹک گئی ، سر گرل سے اوپر اور جسم ہوا میں لٹکتا رہا۔قریب سے گزرتے ایک شخص نے دیکھتے ہی پولیس کو بلا بھیجا، بچی کی چیخ وپکار سن کر کئی دوسرے لوگ بھی جمع ہوگئے۔تاہم گھرمیں کسی کے موجود نہ ہونے پراس نے سیڑھی کے ذریعے بچی کے پاوں کواوپر کی جانب دھکیلا جبکہ پولیس اہلکار نے دوسرے گھر میں جاکر بچی کو اوپر سے کھینچا چند ہی لمحے بعد بچی کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : عالمی منظر