پنجاب بھر کے کالجز میں 2 ہزار کالج ٹیچنگ انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب بھرکے گرلزو بوائز کالجز میں فوری طور پرعارضی بنیادوں پر 2ہزار کالج ٹیچنگ انٹرنیزبھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جنہیں 15 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیاجائیگا۔ محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایاکہ ان عارضی کالج ٹیچنگ انٹرنیز کی فوری بھرتی کا فیصلہ اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے کیاگیاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ ان کالج ٹیچنگ انٹرنیز کی بھرتی کا عمل 16اگست تک مکمل کر لیاجائیگاجبکہ 9ماہ کیلئے بھرتی کئے جانیوالے ان کالج ٹیچنگ انٹرنیز میں تقرر نامے یکم ستمبر کو تقسیم کئے جائیں گے جو فوری طور پر فرائض کی انجام دہی شروع کر دیں گے۔