پنجاب میں سرکاری ملازمین کو کنوینس الاﺅنس نہ دینے پر احتجاج

پنجاب میں سرکاری ملازمین کو کنوینس الاﺅنس نہ دینے پر احتجاج

لاہور (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ پاکستان نے گریڈ 1 تا 4 کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاﺅنس میں اضافہ کیا ہے مگر یہ اضافہ صوبائی سیکرٹری خزانہ پنجاب نے نہیں دیا۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے سینئر آڈیٹرز کے سکیل 11 سے 14 اور جونیئر آڈیٹرز کے سکیل 7 سے بڑھا کر 11 سکیل کردیا ہے مگر صوبہ پنجاب میں سے سکیل سیکرٹری خزانہ پنجاب نے نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمہ جات اور دوسرے صوبوں میں گریڈ1 تا19 سرکاری ملازمین کو کنوینس الاﺅس اور نئے پے سکیل مل رہے ہیں مگر پنجاب میںسرکاری ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ پنجاب کو کئی خطوط لکھے گئے ہیں مگر یہ حقوق ملازمین کو نہیں ملے انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے دفاتر میں کنوینس الاﺅس اور پے سکیل نہ دینے پر احتجاج کیا جائیگا اور وزیر خزانہ پنجاب کے پتلے جلائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1