طلبہ کو سٹوڈنٹس گرین بس کارڈ جاری کرنے کیلئے درخواستیں طلب

طلبہ کو سٹوڈنٹس گرین بس کارڈ جاری کرنے کیلئے درخواستیں طلب

 لاہور(لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب نے طلباءو طالبات کو سٹوڈنٹس گرین بس کارڈ ز جاری کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ طلباو طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن پرفارمہ پرکرنے کے بعد اسے ڈاﺅن لوڈکرکے اپنے ادارہ کے سربراہ سے تصدیق کے بعد متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر کے دفتر میں جمع کروا دیں۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں طلباوطالبات کو 6ماہ اور ایک سال کی مدت کیلئے سٹوڈنٹس گرین بس کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ انہوںنے بتایاکہ 6ماہ کی مدت کیلئے طلباءو طالبات کو کارڈ کی فیس 40روپے اور ایک سال کیلئے فیس 60روپے جمع کروانا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1