نواز شریف کی طرف سے تعلیمی بجٹ دگنا کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، اعجاز احمد

نواز شریف کی طرف سے تعلیمی بجٹ دگنا کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، اعجاز احمد

لاہور (پ ر) نواز شریف کی طرف سے تعلیمی بجٹ دوگنا کرنے کا اعلان خوش آئند ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی، اقتدار میں آ کر روڈمیپ پر عمل درآمد کرنے کا اعلان ثابت کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے بھر پور تیاری کررہی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعجاز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی اعجاز احمد بٹ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے موجودہ حکمران ملک کو بندگلی میں لے آئے بجلی، گیس، پٹرول اور لوڈشیڈنگ کے بحرانوں نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، اعجاز بٹ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل 90 روز میں حل کرنے والے جھوٹ بول رہے ہیں اب قوم ان کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیگی نواز شریف نے ترقی کیلئے جو راستہ اور ویژن دے دیا ہے پوری قوم اس پر عمل کرتے ہوئے لٹیروں اور ظالموں کو شکست دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1