حماس کی مصر کی بارڈر پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

حماس کی مصر کی بارڈر پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

غزہ (اے پی پی) فلسطین کی مزاحمتی حماس نے مصر کی بارڈر پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، اس حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ حماس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس بدصورت جرم کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں سیکورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بیان میں مرنے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید : عالمی منظر