چین: ورکشاپ میں دھماکہ‘ تین افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد زخمی

چین: ورکشاپ میں دھماکہ‘ تین افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین میں ایک ورکشاپ میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز صوبہ ژی جیانگ کے قصبہ گاﺅکشی میں ایک نجی ورکشاپ میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ ورکشاپ چمڑے کی صفائی اور اس سے مختلف مصنوعات بنانے کےلئے قائم کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق دھماکہ بوائلر کے پھٹنے سے ہوا۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -