ویمنز بیچ بال ایونٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
لندن(نیٹ نیوز) لندن گیمز میں ویمنز بیچ بال ایونٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں برازیلین جوڑی جولانہ فیلسبرٹا اور لاریسا فرنیکا کا مقابلہ امریکہ کی جینفر کیسی اور اپریل روس سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کی مسٹی مے ٹیرینر اور کیری واش چین کی زو چن اور زینگ ژی کے آمنے سامنے ہوں گی۔