بین سیلنگ میں مسلسل چوتھا طلائی تمغہ جیت کر کامیاب ترین اولمپیئن

بین سیلنگ میں مسلسل چوتھا طلائی تمغہ جیت کر کامیاب ترین اولمپیئن

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے بین اینسلی نے اولمپکس گیمز سیلنگ ایونٹ میں مسلسل چوتھی بار طلائی تمغہ جیت لیا، اس کامیابی کے ساتھ وہ اولمپک تاریخ کے کامیاب اولمپین بھی بن گئے۔ مینز سیلنگ فن ایونٹ میں برطانیہ کے بین اینسلی نے انتہائی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے مسلسل چوتھی بار سیلنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ڈنمارک کے ہف کرسٹین 20 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ فرانس کے لوبرٹ جوناتھن کانسی کا تمغہ لے اڑے۔

مزید : ایڈیشن 1