سوئمنگ اختتام پذیر، امریکہ نے 16 گولڈ میڈل جیتے

سوئمنگ اختتام پذیر، امریکہ نے 16 گولڈ میڈل جیتے

لندن (نیٹ نیوز) لندن اولمپکس گیمز میں سوئمنگ مقابلے اختتام پزیر ہوگئے، امریکہ نے سب سے زیادہ 16 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری اولمپکس گیمز میں سوئمنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے اختتام پزیر ہوگئے ہیں، امریکہ کے مرد و خواتین سوئمزر 32 میں سے 16 طلائی تمغے لے اڑے، عالمی ریکارڈ یافتہ مائیکل فیلپس نے چار اور رائن لوکٹے نے دو میڈل اپنے نام کئے، خواتین میں مسی فرینکلن نے سب سے زیادہ چار طلائی تمغے اپنے نام کئے۔ چین نے 5 میڈل حاصل کرکے دوسری اور فرانس نے 4 میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ نے دو دو جبکہ آسٹریلیا، ہنگری اور لتھوانیا نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔

مزید : ایڈیشن 1