ایتھوپیا کی ٹکی گیلانا نے ویمنز میراتھن ریس جیت لی

ایتھوپیا کی ٹکی گیلانا نے ویمنز میراتھن ریس جیت لی

لندن (نیٹ نیوز) ایتھوپیا کی ٹکی گیلانا نے ویمنز میراتھن ریس میں کینیا کی حریف سے سخت مقابلے کے بعد شکست دے کرطلائی تمغہ جیت لیا۔ ریس میں گیلانا نے سخت مقابلے کے بعد کینیا کی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 گھنٹے 23منٹ اور7 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا جبکہ صرف 5 سیکنڈ کے فرق سے کینیا کی پریسکاہ جیٹیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ کانسی کا تمغہ روس کی تاتیانا پیٹرووا کے حصے میں آیا جنہوں نے فنش لائن 2 گھنٹے 23 منٹ اور 19سیکنڈ میں عبور کی ۔ ریس کے آخر میں گیلانا اور کینیا کی کھلاڑی میں سخت مقابلہ ہوا تاہم گیلانا نے اپنی فٹنس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کر لیا۔

مزید : ایڈیشن 1