پاکستانی اتھلیٹ رابعہ عاشق 8 سو میٹر ریس میں کل قسمت آزمائی کریں گی

پاکستانی اتھلیٹ رابعہ عاشق 8 سو میٹر ریس میں کل قسمت آزمائی کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز)لندن اولمپک گیمز2012 ءمیں پاکستانی اتھلیٹ رابعہ عاشق کل8 سو میٹر ریس میں اپنی قسمت آ زمائی کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق اولمپک مقابلوں میں پاکستانی دستے میں شامل اتھلیٹس ہاکی کے علاوہ پہلے راﺅنڈ میں ہی آﺅٹ ہوگئے ہیں جبکہ اولمپک میں نمائندگی کرنے والے پاکستان کی آخری اتھلیٹ رابعہ عاشق 8 اگست کو8 سو میٹر دوڑ میں حصہ لیں گی ۔رابعہ عاشق نے8 سومیٹر دوڑمیں بہترین ریکارڈ رواں سال مئی میں تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین گرینڈ پرکس میں قائم کیا تھا جس میں انہوں نے 8 سو میٹر دوڑ 2 منٹ 10.65 سکینڈ میں مکمل کیا تھا ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -