روس اور برازیل نے جمناسٹک ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے

روس اور برازیل نے جمناسٹک ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے

لندن (نیٹ نیوز) روس اور برازیل نے اولمپکس گیمز جمناسٹک ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے ۔ روس نے ویمنزکیٹگری میں اور برازیل نے مینز رنگز ایونٹ میں تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز یونیوین بارز ایونٹ میں روس کی جمناسٹر ایلیہ مصطفینا نے شاندار مہارت کو مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16.133 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ چین کی ہیے کیکسن نے 15.933 پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور برطانیہ کی ٹویڈل بیتھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ دوسری جانب مینز رنگز ایونٹ میں برازیل کے جمناسٹر زینیٹی آرتھر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مجموعی طور پر 15.900 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ چین کے چن ییبنگ 15.800 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا جبکہ اٹلی کے مورانڈی میٹو کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

مزید : ایڈیشن 1