امریکی جوڈوکازنشہ آور اشیاءاستعمال کرنے پر اولمپکس سے باہر
لندن (نیٹ نیوز) امریکی جوڈوکاز نیکولس ڈیل پوپولو نشہ آور اشیا استعمال کرنے پر اولمپکس گیمز سے باہر ہو گئے۔ 23 سالہ نیکولس مینز -73 کلو گرام کیٹگری کے مقابلہ میں ساتویں نمبر پر آئے تھے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 30 جولائی کو لئے گئے نیکولس کے نمونوں میں ممنوعہ ادویات پائی گئیں اور انہوں نے خود بھی اس بات کا اعتراف کر لیا ہے جس کے باعث آئی او سی نے انہیں نا اہل قرار دے کر گیمز سے باہر نکال دیا۔ آئی او سی حکام نے کہا کہ ان کا نام لندن اولمپکس جوڈو ایونٹ سے خارج کر دیا گیا ہے اور انہوں نے انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کو ہدایت کی ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں سزا دی جائے۔