چینی منزیاوو نے ڈائیونگ میں طلائی تمغہ جیت لیا

چینی منزیاوو نے ڈائیونگ میں طلائی تمغہ جیت لیا

لندن (نیٹ نیوز) چین کی منزیاوو نے اولمپکس گیمز ویمنز ڈائیونگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا ۔ اس ایونٹ میں یہ چین کا پانچواں طلائی تمغہ ہے۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ڈائیونگ کے ویمنز سپرنگ بورڈ مقابلہ میں چینی غوطہ خور منزیا وو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 414 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ چین کی ہی زی ہیے 379 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ میکسیکو کی لارا سوٹو سانچیز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید : ایڈیشن 1