ن لیگ مکافات عمل کا شکار، گھر کے بھیدی لنکا ڈھارہے ہیں ، چودھری ظہیر الدین

ن لیگ مکافات عمل کا شکار، گھر کے بھیدی لنکا ڈھارہے ہیں ، چودھری ظہیر الدین

لاہو ر (پ ر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خاں نے رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران کے ہمراہ ریواز گارڈن یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا آٹا ، چینی ، گھی ، چائے ، دالوں کا خصوصی طور پر سٹاک چیک کیا اور خریداروں سے گفتگو کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ، یوٹیلٹی سٹور کے دورہ کے بعد چوہدری ظہیرالدین خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چوہدری پرویز الہٰی کی ذاتی دلچسپی سے یوٹیلیٹی سٹوروں سے عوام کو تاریخی ریلیف ملا ، سستی اشیاءکی فراہمی کے لیے صوبائی حکمران وفاقی حکومت کی تقلید کریں ، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالا ت کا جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب میں عوام نے حکومت کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا اسی لیے وہ خود کو جوابدہ بھی نہیں سمجھتی ن لیگ مکافات عمل کا شکار ہے ، گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں ، ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ابھی شروع ہوا آئندہ عام انتخابات کے نتائج سے یہ عمل مکمل ہوجائے گا ۔، انہوں نے کہا کہ نومبر میں نگران حکومت کا قیام دیکھ رہا ہوں ، پاکستان مسلم لیگ انتخابی عمل کا حصہ بننے کے لیے پوری طرح تیا رہے ، آئندہ مرکز اور پنجاب میں کوئی جماعت ق لیگ کے بغیر حکومت نہیں بنا سکے گی۔

مزید : ایڈیشن 1