دکانوں اور گھروں میں گیس جنریٹر چلانے والے صارفین کیخلاف کارروائی کا آغاز

دکانوں اور گھروں میں گیس جنریٹر چلانے والے صارفین کیخلاف کارروائی کا آغاز

لاہور ( کامرس رپورٹر )سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دکانوں اور گھروں میں گیس پر جنریٹر چلا نے والے صارفین کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔ گیس جنریٹر استعمال کرنے والوں کو جرمانے بھی کئے جائیں گے۔سوئی گیس حکام کے مطابق صارفین گیس جنریٹرز کا بڑی تعداد میں ا ستعمال کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے۔ ان گیس جنریٹر کے استعمال سے پہلے ضروری ہے کہ اس کی منظوری لی جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ پکڑے جانے پر گھروں کے کنکشن کاٹ دیں گے اور جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1