فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخاب میں دوست پینل کا کلین سویپ، اقبال چودھری صدر منتخب

فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخاب میں دوست پینل کا کلین سویپ، اقبال چودھری ...

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2012-13ءمیں دوست پینل کے اقبال چودھری ساتھیوں سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔ نومنتخب صدراقبال چودھری نے 40 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل صدارت کی امیدوار صداقت مغل صرف 26 ووٹ حاصل کرسکے۔ دوست پینل کے اکمل بھٹی 37 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار وسیم نیاز 27 ووٹ حاصل کرسکے۔ عمر شریف 35 ووٹ حاصل کرکے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل زبیر محفوظ نے 28 ووٹ حاصل کئے۔ دوست پینل کے عمران شیخ 36 ووٹ لے کر سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل افضل نے 26 ووٹ لئے۔ دوست پینل کی گورننگ باڈی کے بھی تمام ارکان جیت گئے جن میں طاہر محمود مودی، پرویز الطاف، عارف نجمی، ادریس بوبی، عابدنواز اور محمد کلیم شامل ہیں۔الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نومنتخب صدر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی محنت اور کاوشوں سے دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے جس طرح پہلے کام کرتے رہے اسی طرح آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : ایڈیشن 1