اکرم پارک سے 2ملزم گرفتار ، چھ من چرس برآمد

اکرم پارک سے 2ملزم گرفتار ، چھ من چرس برآمد

لاہور(سپیشل رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے اکرم پارک سے دو ملزموں کو گرفتار کرکے اعلیٰ کوالٹی کی چھ من چرس بر آمد کر لی جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ایس پی سٹی ملتان خان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی اسلام پورہ شمس درانی نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ اکرم پارک میں چھاپہ مارکر دومنشیات فروشوں عبداللہ پٹھان اور حنیف کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے گھر میں چھپائی گئی چھ من کے قریب چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم چرس شہر کے مختلف سب ایجنٹوں کو فروخت کرتے تھے۔ ایس پی ملتان خان کا کہنا ہے کہ سب ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے فہرستیں بنائی جا رہی ہیں۔ ملزم عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ چرس علاقہ غیر سے لے کر آتا تھا اوراس کا ساتھی حنیف شہر میں سپلائی کرتا تھا۔

مزید : ایڈیشن 1