ایس پیز اور متعدد ڈی ایس پی کے تبادلے کر دیئے گئے

ایس پیز اور متعدد ڈی ایس پی کے تبادلے کر دیئے گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے دو ایس پیز اور متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ایس پی سٹی ٹریفک لاہور محمد شریف جٹ کو تبدیل کر کے ایس پی ٹریفک ساہیوال تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس پی ٹریفک ساہیوال ریحانہ کوثرکو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنایا ہے۔ ڈی ایس پی باغبانپورہ عاصم افتخار کو تبدیل کر کے انویسٹی گیشن برانچ پنجاب اور ڈی ایس پی احمد پور سیال شجرعباس کو تبدیل کر کے سپیشل برانچ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ڈی ایس پی لیگل لاہور زیارت علی خان کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی لیگل شیخوپورہ اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ فیاض حسین جعفری کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی لالہ موسٰی تعینات کیا گیا ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1