یونان سے ڈی پورٹ ہونیوالے 44 پاکستانی لاہور پہنچ گئے
لاہور(سپیشل رپورٹر) یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے چوالیس پاکستانی نوجوان خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو ایف آئی اے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے 44 نوجوانوں میں سے سات کا تعلق لاہور ڈویڑن جبکہ 34 کا تعلق گوجرانوالہ ڈویڑن سے ہے۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کے لواحقین بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ ڈی پورٹ ہونے والوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انسانی سمگلروں کی مدد سے یونان پہنچے تھے جہاں وہ پکڑے گئے جبکہ ا±ن کے اکثر ساتھیوں کو راستے میں ہی قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ خوش ہیں کہ وہ زندہ سلامت اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔