اکبر بگٹی قتل کیس ‘ آفتاب شیرپاﺅ کی عبوری ضمانت 30 اگست تک منظور
پشاور (ثنا نیوز )پشاور ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کےس مےں سابق وزےر داخلہ آفتاب احمد خان شےرپا¶ کی عبوری ضمانت 30 اگست تک منظور کرلی آفتاب شےر پا¶ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شاہ جہاں کی عدالت مےں ہوئی جسٹس شاہ جہاں نے اےک لاکھ کے مچلکوں کے عوض 20 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی عدالت نے حکم دےا کہ آفتاب شےر پا¶ 20 روز بعد کوئٹہ کی عدالت مےں پےش ہوں سماعت کے بعد مےڈےا سے گفتگو مےں آفتاب شےر پا¶ کا کہنا تھا کہ وہ کےس کی تحقےقات مےں مکمل تعاون کرےں گے وہ پہلے ہی اپنا بےان رےکارڈ کروا چکے ہےں ان کا کہنا تھا کہ 2010 ءمےں جب کےس درج ہوا وہ اس وقت وفاقی وزےر نہےں تھے کےس عدالت مےں ہے اس لےے مےں مزےد اس پر کچھ نہےں کہہ سکتا واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی کے صاحب زادے جمےل اکبر بگٹی نے اپنے والد کے قتل کی اےف آئی آر سابق صدر پروےز مشرف ، سابق وزےر اعظم شوکت عزےز ، سابق گورنر اوےس غنی سابق وزےر اعلیٰ بلوچستان جام محمد ےوسف ، سابق وزےر داخلہ آفتاب شےر پا¶ اوردےگر کے خلاف درج کروا رکھی ہے جبکہ سبی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے ۔