اوباما انتظامیہ پاکستان میں عدلیہ حکومت محاذ آرائی پر نظر رکھے ہوئے ہے

اوباما انتظامیہ پاکستان میں عدلیہ حکومت محاذ آرائی پر نظر رکھے ہوئے ہے

نیویارک (ارشد چودھری) پاکستان میں عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان کھینچاﺅ پر بارک اوباما انتظامیہ نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم پاکستان میں جمہوری حکومت کی مضبوطی اور بااختیار پارلیمینٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ نیویارک کی معروف کانگرس ویمن ایوٹ کلارک نے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے مرکزی رہنما سرورچودھری اور خواجہ فاروق انفارمیشن سیکرٹری کی زیر قیادت ایک وفد سے پاکستان امریکن کمیونٹی اور پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں اہم ملاقات کے دوران کہی۔ کانگرس ویمن نے کہا کہ ان کی موجودہ پاکستانی صورتحال کے بارے میں چند دنوں میں وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں پاکستان پی پی پی امریکہ اور امریکن پاکستان کمیونٹی کی جمہوری حکومت کو درپیش تشویش سے آگاہ کروں گی اور ان کی ہدایات سے پاکستان کمیونٹی کو نیویارک میں ایک بھرپور پریس کانفرنس میں آگاہ کروں گی۔ کانگرس ویمن نے چودھری سرور کی پاکستان پی پی پی کے پلیٹ فارم پر پاکستان جمہوری عمل کیلئے ایک طویل عرصہ کی جدوجہد پر ان کی تعریف کی۔

مزید : صفحہ آخر