وزیراعظم کو آج قومی تجارتی پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی

وزیراعظم کو آج قومی تجارتی پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وزارت تجارت کی جانب سے نئی قومی تجارتی پالیسی کے حوالے سے آج (منگل )کو وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی ۔نئی قومی تجارتی پالیسی کے تحت آئندہ تین سال کے لئے برآمدات کا ہدف95 ارب ڈالر تجویز کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اور وزارت تجارت کے حکام وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو قومی تجارتی پالیسی کے مسودہ کے متعلق بریفنگ دیں گے ۔قومی تجارتی پالیسی کا مسودہ ملک بھر کے ایوان ہائے صنعت و تجارت ،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،ایکسپورٹ پروموشن بیورو، سٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں ترتیب دیا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -