شارجہ ‘ پاکستانی بھیک مانگتے رنگے ہاتھوں گرفتار ‘ 30 ہزار درہم برآمد

شارجہ ‘ پاکستانی بھیک مانگتے رنگے ہاتھوں گرفتار ‘ 30 ہزار درہم برآمد

شارجہ (اے ایف پی) شارجہ کی پولیس نے بھیک مانگنے والے ایک پاکستانی شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 ہزار درہم برآمد کر لئے جو کہ پاکستانی کرنسی میں ساٹھ لاکھ روپے بنتے ہیں‘ شارجہ پولیس کے مطابق علاقے کے کئی مکینوں نے شکایت درج کی تھی کہ ایک نوجوان شخص ان کے دروازے پر آ کر روز بھیک مانگتا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیبوں سے 30 ہزار درہم برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طو رپر ملک میں مقیم تھا اور نوکری ختم ہونے کے بعد اس نے بھیک مانگنا شروع کر دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص پاکستانی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ جمع شدہ رقم گھر بھیجتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر