چارسدہ میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ‘ پائلٹ محفوظ رہا

چارسدہ میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ‘ پائلٹ محفوظ رہا

چارسدہ (آئی این پی) چارسدہ میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے مشاق نے ایمرجنسی لینڈنگ کی جس میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ پیر کو پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے مشاق نے تکنیکی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ لینڈنگ کے دوران جہاز کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ جہاز میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ایئرہیڈ کوارٹرز نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔

مزید : صفحہ آخر