تمام قومی رہنما الزام اور انتقام کی سیاست ترک کردیں: فضل کریم

تمام قومی رہنما الزام اور انتقام کی سیاست ترک کردیں: فضل کریم

لاہور(پ ر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور مرکزی جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ قومی رہنما الزام اور انتقام کی سیاست ترک کردیں ۔ اداروں کے ٹکراﺅ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ سیاستدان ن اراض سوتنوں کی طرح نہ لڑیں۔ سیاست کو لوٹ مار کا ذریعہ سمجھنے والوں کو سیاست بدر کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ بے لگام لوڈشیڈنگ کی بدترین اور سنگین صورتحال نے ملک میںعوامی بغاوت کی شکل پیدا کر دی ہے۔ سیاستدان ایک دوسرے پر گند اچھالیں گے تو جمہوریت جوہڑ بن جائے گی۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں‘ حکومت سرمایہ کاری کے راستے کی رکاوٹیں ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ساتویں جوہری طاقت کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ ہم نے ایٹم بم تو بنا لیا لیکن بجلی نہیں بناسکے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی ‘ فروعی اور مذہبی اختلافات بھلا کر ملک وقوم کی بقا وسلامتی ‘ استحکام ترقی اور معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر