غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی ‘اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے وزارت پانی وبجلی

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی ‘اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے وزارت پانی ...

اسلام آباد( این این آئی)وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ‘ موسم میںبہتری کے بعد شارٹ فال کم ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میںبھی کمی ہوگئی ‘ وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میںبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر گندی سیاست نہ کی جائے اور قومی املاک کو لوڈ شیڈنگ کی آڑ میں نقصان نہ پہنچایا جائے ۔ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گی ہے۔وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال3ہزار410میگاواٹ تک رہ گیا ہے ۔بجلی کی مجموعی طلب17ہزار601اور پیداوار 14ہزار 191 میگاواٹ ہے جسکے باعث شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر