افغانستان میں پاکستانی طالبان موجود نہیں‘ الزامات بے بنیاد ہیں:افغان وزیر خارجہ

افغانستان میں پاکستانی طالبان موجود نہیں‘ الزامات بے بنیاد ہیں:افغان وزیر ...

کابل(آن لائن) افغانستان میں پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک کے پاکستانی طالبان کی افغانستان میں موجودگی اور ان کی معاونت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ملک کے اندر موجود جنگجوﺅں پر توجہ دے ۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جنان موسازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں ملا فضل اللہ سمیت دیگر پاکستانی طالبان کی پاکستان میں موجودگی اور ان کو افغان حکومت کی جانب سے معاونت کے الزامات عائد کئے ہیں اور یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ افغانستان ملا فضل اللہ اور اس کے جنگجوﺅں کو تلاش کرے کیونکہ یہ لوگ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں ۔ اپنے ملک میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ افغانستان پر الزام تراشی کرنی چاہیے ۔

مزید : صفحہ اول