بجلی بحران پر سیاست نہیں ہونی چاہئے‘حکمرا ن کو عوام کی زیادہ فکر ہے:وزیراعظم

بجلی بحران پر سیاست نہیں ہونی چاہئے‘حکمرا ن کو عوام کی زیادہ فکر ہے:وزیراعظم

مظفر آباد(آن لائن+ اے پی اے )وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے ،حکمران عوام میں سے ہی ہیں، حکمرانوں کو تنقید کرنےوالوں سے زیادہ عوام کی فکر ہے ،حکومت بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ، توانائی کا بحران صرف پاکستان میں ہی نہیں ہے ، ہمسایہ ملک بھارت افغانستان بھی اس سے متاثر ہیں جبکہ اکثر ترقی یافتہ ممالک میں بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ۔وفاقی حکومت ہر سال بجلی کی سبسڈی کی مد میں209 ارب روپے دے رہی ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے قبل 10 سال تک بجلی کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔ماضی میں تھرمل منصوبوں پر توجہ دی گئی جو بجلی کی پیداوار کا مہنگا ذریعہ ہے ۔ہماری حکومت نے نیلم جہلم منصوبہ شروع کیا جو سستی بجلی کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہوگا۔اور اس منصوبے پر پیش رفت حکومت کا اہم کارنامہ ہے ۔

مزید : صفحہ اول